اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا علاج امریکہ میں ہوگا

0
بولی وڈ اداکار سنجے دت نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکرمند ہونے یا غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ ممبئی (میزان نیوز) بولی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور پیر کو حالت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، منگل کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکرمند ہونے یا غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنے کی ضرورت نہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ سے بہت جلد واپس آئیں گے، اب بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے، فلم فیئر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ‘اس خبر سے بابا بہت پریشان ہوگئے ہیں، ان کے چھوٹے بچے ہیں، خوش قسمتی سے وہ دبئی میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں، مگر اس بری خبر سے انہیں آگاہ کرنا آسان نہیں، بیماری کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ‘یہ قابل علاج ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے اور اسی لیے وہ فوراً روانہ ہورہے ہیں، رپورٹ کے مطابق سنجے دت بیرون ملک علاج پر غور کررہے ہیں مگر ممبئی میں ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، جس کے بعد وہ حتمی فیصلہ کریں گے، دوسری جانب ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔
Share.

About Author

Leave A Reply