آیت اللہ خمینیؒ کا نوازشریف جیسے سے موازنہ کسطرح کیا جاسکتا ہے؟

0

وزیراعظم پاکستان نے میں سوچتا ہوں کہ کیا ن لیگی رہنما نوازشریف کو آیت اللہ خمینیؒ سے کس طرح ملا رہا ہے آیت اللہ خمینیؒ کو ملک سے باہر گئے تھے لیکن اُنھیں بندوق کی نوک پر زبردستی جلاوطن کیا تھا اس طرح لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے وزیر کے ایک بھائی ہیں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں نواز شریف کو آیت اللہ خمینیؒ سے ملادیا، میں کہتا ہے کہ آیت اللہ خمینیؒ بھی ملک سے باہر گئے تھے لیکن میں سوچتا ہوں کہ کیا ن لیگی رہنما محمد زبیر نوازشریف کو آیت اللہ خمینیؒ سے ملا رہا ہے، کیا اس طرح کیا لوگوں کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے، آیت اللہ خمینیؒ کو بندوق کی نوک پر زبردستی جلاوطن کیا تھا، اُن کی قوم آیت اللہ خمینیؒ سے محبت کرتی تھی اُن کی بیٹی کی مریم صفدر کی طرح لندن میں اربوں کی جائیدادیں نہیں تھیں، اُن کیلئے لاہور سے نہاری نہیں منگوائی گئی، وہ دہی اور نان کھاتے تھے، جب آیت اللہ خمینی کا انتقال ہوا تو وہ ایک چھوٹا تھا ایک گھر چھوڑ کر گئے اور کوئی بینک بیلنس نہیں تھا، اسی لئے قوم اُن سے محبت کرتی تھی، باہر گیا تھا، آیت اللہ خمینی کو زبردستی بندوق کی نوک پر باہر بھیجا گیا تھا جبکہ یہاں منتیں کرکے باہر چلے گئے اور جب ہم اُس سے کہتے ہیں وہ واپس نہیں آتا عمران خان نے کہا کہ آیت اللہ خمینیؒ کا نوازشریف سے کوئی مقابلہ ہی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کابینہ کا اجلاس ہو رہا تھا، ہمیں ایک عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، ہم عدالت کا بھی احترام کرتے ہیں، کابینہ کا 6 گھنٹے اجلاس ہوا جہاں ڈاکٹر بیٹھے ہوئے ہیں اور بیماریاں بتارہے ہیں، ہم سب پریشان ہیں ایک آدمی کو اتنی ساری بیماریاں کیسے ہوسکتی ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ان کی ساری بیماری بتائی گئیں تو ہماری انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، اگر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آئے تو سوچیں کس طرح کی بیماریاں ہمیں بتائی گئی ہوں گی، ہمیں خوف آگیا کہ یہ جہاز کی سیڑھیوں پر بھی چڑھ سکے گا یا نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی لندن کی ہوا لگی ہے ایک اور نواز شریف نکلا ہے اور زبیر اس کا مقابلہ آیت اللہ خمینی سے کررہے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply