آئی سی سی: پاک افغان کرکٹ شائقین درمیان لڑائی کا نوٹس لےلیا

0

افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے عماد وسیم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیدی سٹینڈز میں موجود شائقین کا آپس میں تصادم کے بعد کچھ افراد کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔۔۔۔

لندن (میزان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں شائقین کے درمیان ہونے والے لڑائی کا نوٹس لے لیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں مداحوں کو گراؤنڈ کے باہر ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا جبکہ ایک گروہ لیڈز میں مرکزی سڑک اور گراؤنڈ کے درمیان موجود دروازے پھلانگنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی نظر آیا، اطلاعات کے مطابق سٹینڈز میں موجود شائقین کا آپس میں تصادم بھی ہوا جس کے بعد کچھ افراد کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا، آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو جھگڑے کے بارے میں علم ہے اور اس حوالے سے اسٹیڈیم کی سکیورٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے مزید واقعات نہ ہوں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی اس طرح کے روییے کی سخت مذمت کرتی ہے اور مداحوں کی اکثریت کیلئے پریشان کن ایسے کسی بھی غیر سماجی رویئے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ویسٹ یارکشائر کی پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں گراؤنڈ کے باہر چند لوگوں کے اندر داخل ہونے کی کوشش سے متعلق کچھ اطلاعات ملی تھیں، پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے گروہ کو کسی مشکل کے بغیر منتشر کردیا اور گشت پر موجود رہے، اس سے قبل افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے عماد وسیم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی، ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افغان بلے بازوں نے میچ کے ابتدائی اوور میں جارحانہ بیٹنگ کی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں افغان اوپنر گلبدین نائب کو آؤٹ کردیا، جس کے بعد آنے والے کھلاڑی حشمت اللہ شاہیدی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے، کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد افغان ٹیم کو اوپنر رحمت شاہ نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ 35 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

Share.

About Author

Leave A Reply