Daily Archives: September 18, 2016

ملکی
0

پاکستان دہشت گرد ریاست ہے اسے تنہا کردینا چاہیئے، بھارت کی خواہش

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مرکز پر ہونے والا یہ حملہ 26 سال میں بدترین حملہ تھا جس میں 17 فوجی ہلاک ہوئے اوڑی بھارتی فوج کا انتہائی اہم فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 12 ہزار فوجی تعینات ہیں جو کنٹرول لائن کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بین الاقوامی
0

کراچی واقعات کا قریب سے جائزہ لیا جارہا ہے پاکستان سے رابطہ ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر تشدد کے واقعات میں متحدہ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اور ایم کیوایم کے دفاتر کو بھی غیر قانونی سمجھ کر گرایا جارہا ہے متحدہ رہنماؤں کی امریکی محکمہ خارجہ سے رابطوں کا علم نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بین الاقوامی
0

داعش کی پیش قدمی کیلئے امریکی فضائی حملہ شامی فوج کے 80 اہلکار شہید

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا کی رپورٹ میں روسی فوج کے بیان کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ شامی فوج پر امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کا حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے وہ دہشت گرد تنظیم داعش کی مدد کر رہے ہیں داعش کے جنگجوؤں سے گِھری ہوئی شامی فورسز کے خلاف 4 فضائی حملے کئے گئے ۔۔۔۔۔۔

بین الاقوامی
0

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے برگیڈ ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ 17 اہلکار ہلاک

حملے نے فوجی حکام کو حیرت زدہ کردیا ہے کیونکہ اس علاقے میں فوج کی بہت زیادہ موجودگی ہے اور کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر بھارتی فوج کافی چوکنی ہے جوابی آپریشن میں شامل ایک فوجی افسر نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے برگیڈ ہیڈکوارٹر کے ایک آفس کمپلیکس میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔۔۔۔۔۔

بین الاقوامی
0

شام میں باغی جنگ بندی سے فائدہ اٹھا کر ازسرنو منظم ہورہے ہیں، روس

روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے انتہا پسند باغی تنظیموں کو دہشت گرد تنظیموں سے الگ نہ کیا تو وہ ان پر دوبارہ سے بمباری شروع کرسکتا ہے کہ روس جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے اور شام کی حکومت بھی جنگ بندی کی ’مکمل طور پر پیروی کررہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکی
0

نوازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں براہ راست ملوث ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

ہم ریاست نہیں شریف برادران كی حکومت كے خلاف انصاف كے عالمی فورم سے رجوع كررہے ہیں، یو این او كی ہیومن رائٹس كونسل، انگلش ہائیكورٹ اور انٹرنیشنل كریمینل كورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن كیس لے جانے كیلئےلاء فرم كی خدمات حاصل كرلی ہیں مناسب وقت پر نام بتا دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔