Daily Archives: July 19, 2016

ملکی
0

ایم کیوایم کے نامزد میئر وسیم اختر کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیپلزپارٹی کراچی کے سابق صدر عبدالقادر پٹیل کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کی تھی تاہم وہ عدالتی احاطے سے فرار ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد عدالت نے انھیں گرفتار کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنگی حالات
0

پرویز مشرف کے بغیر سماعت نہیں ہوگی خصوصی عدالت کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے خود ہی ملزم پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی اب وہ کہہ رہے ہیں کہ اسکائپ پر ملزم کا بیان ریکارڈ کیا جائے عدالت نے اس مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی رہے گی سابق آرمی چیف نے اپنی تمام تر جائیداد اپنی بیوی اور بیٹی کو تحفتاً دیدی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

بزنس
0

پاکستانی معیشت کو بدستور خطرات درپیش ہیں آئی ایم نے خبردار کردیا

ڈالر کی قدر اور شرح تبادلے میں اضافے کی وجہ سے برآمدی مسابقت کو نقصان پہنچے گا اور چین، خلیجی ممالک اور دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی شرح نمو میں سستی کی وجہ سے برآمدات، ترسیلات زر اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بھی کمزور ہوسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بین الاقوامی
0

ترکی کی نام نہاد بغاوت 103 جنرل اور ایڈمرل عہدے کے اہلکار گرفتار

ترکی میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر نظر ڈالیں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ترک صدر اردوگان ترک فوج، عدلیہ اور فوج میں اپنے مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں روئٹرز کے مطابق دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت ملک بھر سے آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بین الاقوامی
0

جرمنی میں داعش سے متاثرہ افغان پناہ گزین کا ٹرین مسافروں پر حملہ

افغان حملہ آور افغان پناہ گزین نوجوان پولیس کی فائرنگ سے ہلاک حملہ آور نے حملے کے دوران اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا تھا 14 افراد صدمے میں ہیں اور ان کا علاج کیا جارہا ہے جرمنی میں دس لاکھ سے زیادہ پناہ گزینوں کا رجسٹریشن کیا گیا جن میں ڈیڑھ لاکھ افغان شامل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکی
0

فوجی آپریشن کے دوران اویس شاہ کو بازیاب کرالیا گیا، جنرل عاصم باجوہ

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ کے صاحبزادے سید اویس شاہ کو فوج کی ایک کارروائی کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں اغوا کاروں کے قبضے سے چھڑایا گیا، اویس شاہ کو طالبان اور القاعدہ نے اغواء کیا تھا، اس کارروائی میں تین اغوا کار بھی مارے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔