Daily Archives: May 19, 2016

حالات حاضرہ
0

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 22 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی

اس آئینی ترمیم میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے طریقہ کار کو تبدیل کیاگیا ہے اور اب چیف الیکشن کمشنر کیلئے سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہونے کی شرط ختم کردی گئی ہے، اس آئینی ترمیم کے تحت پاکستان کے چیف جسٹس سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیا گیا ہے

ملکی
0

بھارت کا میزائل تجربہ مسئلہ عالمی سطح پر اُٹھانے کا فیصلہ

انڈیا کی جانب سے سپر سونک انٹرسیپٹر میزائل اور سبمرین بیلسٹک میزائلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی جانب سے یہ اقدام بحرہِ ہند میں جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے مترادف ہے انڈیا کی جانب سے بحرہِ ہند میں بڑھتی ہوئی جوہری سرگرمیاں کو پاکستان تمام متعقلہ بین الاقوامی فورمز پر اٹھائے گا

ملکی
0

پنجاب: القاعدہ کمانڈر یاسر پنجابی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملتان کے قریب ایک چھاپے کے دوران پولیس مقابلے میں القاعدہ کے آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، مارے جانے والوں میں پاکستان میں القاعدہ کا مبینہ بانیوں میں سے ایک دہشت گرد بھی شامل تھا، جو راولپنڈی میں پریڈ لین کی مسجد پر حملے کا منصوبہ ساز بھی تھا

کرکٹ
0

پاکستان کے فاسٹ بالر کو برطانوی ویزا ملنے کی اُمید

محمد عامر کو اپنے دیگر دو ساتھی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں نہ صرف آئی سی سی کی طرف سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا بلکہ لندن کی عدالت نے بھی انھیں سزاسنائی تھی، محمد عامر پابندی مکمل ہونے کے بعد دوبارہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں

بزنس
0

نواز خاندان نے بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے نہیں بھیجی

وزیراعظم نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، ان کے خاندان نے بیرون ملک رقم بھجوانے کیلئے نہ کوئی اجازت طلب کی اور نہ انہیں اجازت دی گئی نوازشریف کے خاندان نے دبئی میں کارروبار کے آغاز کیلئے رقم قانونی طریقے سے باہر نہیں بھیجی تھی پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ میں وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن کا انکشاف

امور خارجہ
0

امریکہ میں دہشت گردی سعودی عرب پر مقدمہ درج ہوسکے گا

سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ ایسا قانون بنایا گیا تو وہ امریکی بونڈ بیچ دے گا یعنی کہ اربوں ڈالر امریکی معیشت سے نکال لے گا، لیکن سینیٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یہ دھمکی محض الفاظ کی حد تک ہے اس بل کی منظوری میں سینیٹ میں کئی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے براک اوباما کے خلاف جاتے ہوئے اس بل کے حق میں ووٹ دیا

امور داخلہ
0

وزیراعظم کا کام الزام لگانا نہیں کرپشن کی ہے تو گرفتار کریں

وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی اپنی تقریر میں بنی گالا کے طرز زندگی، محل اور ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت پر اعتراض کیا، کیا یہ میرا کام ہے؟ ان کا کہنا تھا اگر میں نے کرپشن کی ہے تو انکوائری کریں اور مجھے گرفتار کریں

تازہ ترین
0

وزیراعظم کی تقریر بعد نئے سوالات نے جنم لیا ہے، خورشید

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 1938ء میں 4 ہزار490 روپے ٹیکس ادا کیا لیکن موجودہ وزیراعظم نے 1992ء میں صرف 2700 روپے ٹیکس دیا، کیا قائداعظم کی آف شور کمپنیاں، فلیٹس اور کمپنیاں تھیں، ان کے پاس اتفاق فاؤنڈری یا اسٹیل مل نہیں تھی لیکن انہوں نے اپنا قومی فرض ادا کیا

تازہ ترین
0

انٹرپول نے مسعوداظہر کے ریڈ کارنر نوٹس جاری کردیئے ہیں

مسعود اظہر اور ان کے بھائی کے خلاف یہ نوٹس انڈیا میں دہشت گردی کے واقعات کی تفتیش کرنے والے ادارے این آئی اے کی درخواست پر جاری کیے گئے ہیں، این آئی اے کے انسپکٹر جنرل ایس کے سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ دو دیگر ملزمان شاہد لطیف اور کاشف جان کے خلاف بھی ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی کارروائی جاری ہے

1 2