یمن میں قیامت صغریٰ نماز جنازے پر سعودی بمباری 140شہید 500 زخمی

0

صنعا (میزان نیوز) یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جارح فضائی فوج کی جانب سے ایک جنازے پر بمباری کے نتیجے میں 100 افراد شہید اور 500 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں، یاد رہے کہ سعودی عرب یمن میں امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی ممالک کی حمایت سے ایک سال سے زائد عرصے سے یمنی شہریوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے جس میں چھ ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، یمن سے متعلق اقوامِ متحدہ کی پالیسی کو بھی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، دو ماہ قبل یمن میں بین الاقوامی امدادی اداروں کیلئے کام کرنے والوں کارکنوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے بچوں اور عورتوں پر ظلم کرنے والوں کی فہرست میں سے یمن پر حملہ آور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا نام خارج کئے جانے پر شدید رنج اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے یمن کے لوگوں کے ساتھ صریحاً زیادتی قرار دیا تھا، بچوں اور عورتوں پر مظالم ڈھانے والے ملکوں کی فہرست سے سعودی عرب کا نام خارج کرانے میں بھی امریکا نے اہم کردار ادا کیا جبکہ بان کی مون نے سعودی عرب کی طرف سے عالمی اداروں کی مالی مدد بند کرنے کی دھمکی کے بعد سعودی عرب کا نام خارج کردیا تھا، یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے فضائی حملے میں کم از کم 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، حوثی مسلمان سعودی نواز دہشت گردوں کے خلاف برسرِ پیکار ہیں، جبکہ سعودی عرب سابق صدر جوکہ یمن سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچیں تھے کی حمایت میں سرگرم داعش اور القاعدہ کی حمایت کررہا ہے، انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس نے 300 کفن تیار کر لئے ہیں، جنازے کی رسومات ایک ہال میں ادا کی جارہی تھیں جب یہ فضائی حملہ کیا گیا، اس ہال کے اندر اور باہر انسانی اعضا بکھرے پڑے ہیں، ایک شخص نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ اس جگہ پر خون کی نہر بہہ رہی ہے، تاہم سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں تبصرہ نہیں کیا، حکام کے مطابق جنازہ یمن کے وزیر داخلہ کے والد کا تھا جس کو نشانہ بنایا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس فضائی حملے میں حوثی مجاہدین کے متعدد حکام اور سکیورٹی افسران شہید ہوئے ہیں، واضح رہے کہ صدر عبدالرب منصور کی فرار ہوکر سعودی عرب میں بادشاہ کی پناہ میں ہے، اقوام متحدہ کے مطابق مارچ میں سعودی عرب کی اتحادی فوج کی جانب سے فضائی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply