ڈاکٹر عاصم کا شریک ملزم عبدالحمید سندھ ہائی کورٹ سےگرفتار کرلیا گیا

0

جعلی بینک اکاؤنٹس ذریعے منی لانڈنگ کیس میں ملوث پیپلزپارٹی کے آصف زرداری اور فریال تالپور کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی طلب کرنے پر دونوں فرداً فرداً پیش ہوئے اور سوالوں کے جواب دیئے ۔۔۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) پاکستان کی عدالت عالیہ سندھ ہائیکورٹ نے 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا، سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس او کے ٹھیکوں میں بدعنوانی اور 462 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر پٹرولیم اور پی پی پی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جب کہ ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا، عدالت نے شریک ملزم اطہر حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم اطہر حسین کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی، واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے، سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے طلب کیا تھا جس پر دونوں رہنما فرداً فرداً پیش ہوئے، آصف زرداری جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب دینے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔فریال تالپور نے میگا منی لانڈنگ اسکینڈل میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا فوٹوفائلاس سے کچھ دیر پہلے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں تھیں جہاں جے آئی ٹی نے ان سے ایک گھنٹے تک سوال جواب کیے۔ فریال تالپور میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس روانہ ہوگئیں، جےآئی ٹی ایف آئی اے، نیب اور حساس اداروں کے حکام پر مشتمل ہے، ایف آئی اے نے 29 جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، اس کیس میں بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے ہیں، جب کہ چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی سمیت  آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت کئی افراد زیر حراست ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply