پاک بھارت کشیدگی میں بالی ووڈ کو گھسیٹا نہیں جائے، کوچلن کا احتجاج

0

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کی شادی ایک معمہ بنی ہوئی تھی اور ان کے شو کے سیٹ پر بھی نامور اداکار فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ کپل سے شادی سے متعلق سوال کرتے تھے لیکن اب کپل شرما اپنی خفیہ شادی منظر عام پر لے آئے ہیں جس نے سب کو چونکا دیا ۔۔

ممبئی (میزان نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے بعد کالکی کوچلن بھی ہندو انتہا پسندوں اور بھارتی حکومت کی جانب سے بالی ووڈ کو سیاست میں گھسیٹنے پر سیخ پا ہوگئیں، بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے یہی وجہ ہے کہ فواد خان کو کئی پروجیکٹ سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں جب کہ فلم نگری کے کئی ہدایتکار و اداکار بھی پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی سخت مخالفت کرچکے ہیں، جس میں مہیش بھٹ اور ودیا بالن سمیت کئی شامل ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ بھی بالی ووڈ کو قومی سیاست میں دھکیلنے پر پھٹ پڑی ہیں، فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کی اداکارہ کالکی کوچلن نے کہا کہ بالی ووڈ کو دونوں ممالک کی کشیدگی میں زبردستی گھسیٹا جاتا ہے، فلم نگری کوئی این جی او نہیں جو ملک کے ہر سیاسی مسئلے میں اٹھ کھڑی ہوگی بلکہ ایک بزنس کی کمائی کا ذریعہ ہے جسے سیاست سے دور رکھنا چاہیئے، بھارتی اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اسی لئے لوگ مجھے بھی فلم یہ جوانی  ہے دیوانی کی وجہ سے جانتے ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے میں بالی ووڈ اور کرکٹ  اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ سال بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن پاکستان کا دورے پر آئی تھیں اور کئی روز قیام کیا تھا، دوسری طرف بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اپنی قریبی دوست چھت رھت گنی  سے شادی منظر عام پر لے آئے، کامیڈین کپل شرما کی شادی ایک معمہ بنی ہوئی تھی اور ان کے شو کے سیٹ پر بھی نامور اداکار فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ کپل سے شادی سے متعلق سوال کرتے تھے لیکن اب کپل شرما اپنی خفیہ شادی منظر عام پر لے آئے ہیں جس نے سب کو چونکا دیا، کپل شرما نے فیس بک پر اپنی قریبی دوست چھت رھت گنی کے ساتھ ڈنر کی  تصویر شیئر کی ہے جس پر انہوں نے میری اہلیہ سے ملیئے جسے میں دپیکا پڈوکون سے زیادہ پیار کرتا ہوں نوٹ تحریر ہے جب کہ ٹوئٹر پر بھی  اپنی ٹوئٹ میں کپل نے گنی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا حصہ ہی نہیں بلکہ میری مکمل زندگی ہے اور میں گنی سے بہت محبت کرتا ہوں۔

Share.

About Author

Leave A Reply