پاکستان کیلئے مذاکرات کی کھڑی بند ہورہی ہے، بھارتی وزیر دفاع

6

نئی دہلی (میزان نیوز) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے خبردار کیا ہے کہ خیر سگالی اور مذاکرات کی جو کھڑکی وزیر اعظم نریندر مودی نے کھولی تھی، وہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اس کے مخلصانہ پن سے متعلق شکوک و شبہات کے باعث بند ہورہی ہے، بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں منوہر پاریکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نریندر مودی نے دورہ پاکستان کے دوران مختلف مواقع کی کھڑکی کھولی تھی، جو اب آہستہ آہستہ بند ہورہی ہے۔

نریندر مودی نے دورہ پاکستان کے دوران مختلف مواقع کی کھڑکی کھولی تھی، جو اب آہستہ آہستہ بند ہورہی ہے اگر پاکستان چاہتا ہے کہ یہ کھڑکی مکمل بند نہ ہو تو اسے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مخلص ہونے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان چاہتا ہے کہ یہ کھڑکی مکمل بند نہ ہو تو اسے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مخلص ہونے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اچھے اور بُرے دہشت گردوں کو الگ کیا، جس کے بعد اس نے برے دہشت گردوں کے خلاف تو کارروائی کی لیکن اچھے دہشت گردوں کو افغانستان اور ہندوستان میں حملے کی کھلی چھٹی دے دی، جسے سفارتی سطح پر حل ہونا چاہیئے، منوہر پاریکر کے اس بیان کی راشٹریہ سوامی سیوک سَنگھ کے سینئر رکن اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری رام مادَھو نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے تائید کی، منوہر پاریکر کا یہ بیان، پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی ہندوستانی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے سربراہ کے بیان کے عین ایک روز بعد سامنے آیا ہے، این آئی اے نے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں ملوث نہیں تھا، وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان، نواز شریف کے دل کے آپریشن سے قبل ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، پٹھان کوٹ حملے کے فوری بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نے الزام لگایا تھا کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کرنے والے پاکستان سے آئے تھے اور انہیں پاکستانی ایجنسیوں کی پشت پناہی حاصل تھی۔

Share.

About Author

6 Comments

  1. بند کردو کھڑکی اور فیصلہ کرلو میدان جنگ میں تمھاری حکومت نے اتنے بڑے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دی ہے اور پوری دنیا میںہندوستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، بی جے پی مزید حکومت میں رہی تو ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا

  2. Akhlaq Ahmed on

    nawaz family say achey relation rakhney wali BJP govt pakistan kay sath muzakrat kiun nahi surooh kerti is ka matlab hai kay daal mai kuch kala hai

  3. ہندوستان کی مجال نہیں ہے کہ وہ کھڑکی بند کرئے ہندوستان کی کوئی فوجی چھاؤنی اور فضائیہ کا اڈہ صرف چند منٹوں میں خاک بند جائے گا یہ بات بھارتی حکومت کو اچھی طرح معلوم ہے ، ہندوستان کو امریکا کی دوستی بہت مہنگی پڑے گی اگر امریکا کسی چال میں آکر پاکستان کے خلاف گیا تو نتائج ہندوستان کے خلاف ہونگے

  4. Roohi fatima on

    پاکستان اور انڈیا پڑوسی ملک ہیں دوست بدلے جاتے ہیں مگر پڑوسی نہیں بدلے جاتے ، پاکستان اور بھارت کی دوستی کا فائدہ ڈیڑھ ارب انسانوں کو پہنچے گا، بھارت کو چاہیئے کہ کشمیر پر بات چیت شروع کرئے اور دھمکی دینے سے پرہیز کرئے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ نقصان سب کا ہے

  5. پاک بھارت دوستی سب کے مفاد میں ہے بی جے پی اور جماعت اسلامی جیسی جماعتیں اس خطے میں امن کے خلاف ہیں، لیکن پاکستان میں جماعت اسلامی کو عوامی پذیرائی نہیں ملی مگر ہندوستان میں بی جے پی کو حکومت مل گئی پھر بھی پاکستانی مذہبی جنونی کہلاتے ہیں حقیقت اس کے برعکس ہے ہندؤ دراصل مذہبی نجونی ہیں اِن کے ہر ڈرامے میں مذہبی عقائد کی ترویج کی جاتی ہےجبکہ پاکستان میںایسا نہیں ہے

Leave A Reply