پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا 7 جون پہلا روزہ ہوگا

5

کراچی (میزان نیوز) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پہلا روزہ منگل 7 جون کو ہوگا، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر کے کئی علاقوں میں چاند نظر آیا جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، وزارت مذہبی امور کے نمائندے، اسپارکو کے ماہرین اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک تھے، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادت ملنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا، مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کے جم غفیر نے رمضان المبارک کا چاند دیکھا، جبکہ ملک کے بیشتر مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اس سال ایک ساتھ رمضان المبارک شروع کرنے کے سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور خیبرپختونخوا کے مذہبی امور سمیت دیگر اداروں نے پس پردہ رہ کر مثبت کوششیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا احترام کیا اور وہاں کے دیگر علماء نے بھی احترام کرتے ہوئے اتحاد پیدا کرنے میں تعاون کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں، مفتی منیب نے ملک میں پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے عبادات میں بارشوں کی دعاؤں کی اپیل کی، خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند کے معاملے پر تقریباً ہر سال تنازعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ہر سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلانات کے برعکس ایک دن قبل ہی چاند دیکھنے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے ہے، تاہم اس مرتبہ منگل سے پورے ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

Share.

About Author

5 Comments

  1. اس مرتبہ پوپلزئی نے فساد برپا نہیں کیااس لئے سارے مسلمان ایک ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں اگر اس نام نہاد مفتیٰ نے عید پر مسئلہ پیدا نہیں کیا تو پورا پاکستان ایک ساتھ عید منائے گا…. انشاء اللہ

  2. جناب ایڈیٹر صاحب
    سائنس مے اس قدر ضرور عروج پالیا ہے کہوہ چاند کی رویت بتاسکے تو پھر ان مولویوں کی کیا ضرورت ہے جو بقول اقبال دین ملا فی سبیل اللہ فساد… ہیں.
    مسلکوں میں تقسیم یہ ملا حضرات پڑھے لکھے افراد کو کیونکر تابع بناسکتے ہیں.

Leave A Reply