ٹھگس آف ہندوستان پر ناموزوں تنقید ہر کوئی فلمی تجزیہ کار سمجھنے لگا

0

میرے کئی دوستوں نے ٹھگس آف ہندوستان سینما میں دیکھی اور انہیں فلم بےحد پسند آئی ہمیں ہر فلم کو اتنا موقع تو دینا چاہیئے کہ وہ سکون سے ریلیز ہوسکے پھر ناظرین اسے دیکھکر خود اپنی رائے دیں ۔۔۔۔۔۔

ممبئی (میزان نیوز) بولی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی فلم ٹھگس آف ہندوستان کو ملنے والے منفی ریویوز پر اپنی مایوسی کا اظہار کردیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل شیٹھی نے کہا کہ آج کل ہر کوئی خود کو فلموں کا تجزیہ کار سمجھنے لگا ہے، اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے کافی مایوسی ہوئی کہ فلم کو اتنی زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیوں کہ میرے کئی دوستوں نے ٹھگس آف ہندوستان سینما میں دیکھی اور انہیں فلم بےحد پسند آئی، یہ پیسہ وصول فلم ہے کیوں کہ اسے بہت بڑے اسکیل پر تیار کیا گیا ہے، یاد رہے کہ فلم ٹھگس آف ہندوستان رواں ماہ نومبر کی 8 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی، اس فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے، جبکہ فلم میں فاطمہ ثنا شیخ اور کترینہ کیف نے بھی اہم کردار ادا کیا، فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر کمائی تو اچھی کی، البتہ اسے تجزیہ کاروں کے منفی ریویوز اور ناظرین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، 57 سالہ سنیل شیٹھی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہم کبھی کبھار ایک فلم سے بہت سی توقعات وابستہ کرلیتے ہیں اور آج کل ہر کوئی خود کو فلمی تجزیہ کار سمجھنے لگا ہے جسے ایسا لگتا ہے کہ وہ انٹرٹینمنٹ کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں ہر فلم کو اتنا موقع تو دینا چاہیئے کہ وہ سکون سے ریلیز ہوسکے اور پھر ناظرین اسے دیکھ کر خود اپنی رائے دیں، ہمیں اس پر اتنی بھی تنقید نہیں کرنی چاہیئے کہ اسے سینما گھرں سے ہٹا دیا جائے۔اسکرین شاٹخیال رہے کہ فلم ٹھگس آف ہندوستان سے شائقین کو امیدیں تو کئی وابستہ تھیں تاہم وہ فلم سے خوش نہیں، اس کے باوجود فلم اب تک 100 کروڑ ہندوستانی روپے کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے، بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ٹھگز آف ہندوستان کو ایک سطر میں اگر سمویا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ یش راج فلمز نے اس فلم کے ذریعے سے فلم بینوں سے پیسے ٹھگنے کی کوشش کی ہے، فلم میں کہانی، اسکرین پلے اور مکالموں کے نام پر آپ کو صرف اور صرف مایوسی ہی دیکھنے کو ملے گی، عامر خان جیسے پرفیکشنسٹ جن کی بابت مشہور ہے کہ وہ جس فلم میں کام کرتے ہیں اس کے ہر شعبے میں مداخلت کرتے ہیں، انہوں نے کیسے اس فلم کو ریلیز ہونے دیا، سمجھ سے باہر ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply