نجم سیٹھی مستعفی، مفتاح فارغ، احسان مانی نئے چیئرمین کرکٹ بورڈ

0

حلف برداری کا انتظار کررہا تھا احسان مانی نے آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کی ہے اور وہ 3 سال تک آئی سی سی کے خزانچی رہے جب کہ بعد میں 3 سال کیلئے آئی سی سی سربراہ بھی رہے ۔۔۔۔

لاہور (میزان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کو بھی گورننگ بورڈ سے فارغ کر دیا گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا استعفیٰ پوسٹ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین نامزد کیا تھا اور گورننگ بورڈ کے اراکین نے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا، استعفیٰ دینے کیلئے وزیراعظم کی حلف برداری کا انتظار کر رہا تھا اب رضا کارانہ طور پر استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے، نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں  پی سی بی اور قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں عید کی مبارک باد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد بھی لکھا، دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔

Image result for najam sethi

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور پر تعینات کیا ہے، وہ اس عہدے کیلئے وسیع اور قابل قدر تجربہ رکھتے ہیں، احسان مانی نے آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کی ہے اور وہ 3 سال تک آئی سی سی کے خزانچی رہے جب کہ بعد میں 3 سال کیلئے آئی سی سی کے سربراہ بھی رہے ہیں، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد خبریں گردش میں تھیں کہ نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا جب کہ نجم سیٹھی اس حوالے سے خاموش تھے تاہم اب وزیر اعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے اور پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بننے کے بعد انہوں نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply