آسیہ بی بی ملتان جیل رہائی بعد بیرون ملک نہیں گئیں، فواد چوہدری

0

ملتان جیل سے آسیہ بی بی کو راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت نیدرلینڈز کیلئے روانہ ہوگئی آسیہ بی بی و اہلخانہ علاوہ پاکستان میں نیدرلینڈز کےسفیر بھی جہاز میں سوار ہیں ۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے رہا کئے جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ بیرون ملک نہیں گئی ہیں، اس بات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، اُنھوں نے یہ وضاحت گزشتہ روز میڈیا میں آنے والی اس رپورٹ پر کی ہے کہ آسیہ بی بی رہائی کے بعد بیرون ملک روآنہ ہوگئیں، تردید کی گئی  میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ملتان جیل سے آسیہ بی بی کو راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت نیدرلینڈز کیلئے روانہ ہوگئی ہیں، آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر بھی جہاز میں سوار ہیں، اس سے قبل آسیہ بی بی کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الملوک نے کہا کہ آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیف الملوک نے اس بات کی تصدیق کی، پاکستان کی سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا، دوسری جانب آسیہ بی بی کی رہائی پر تحریک لبیک پاکستان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ آسیہ بی بی کی رہائی حکومتی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پورے پاکستان کی فضا آسیہ کی رہائی کی خبر سن کر غم و کرب میں مبتلا ہے، معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے بدعہدی کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے۔Image result for ‫تحریک لبیک پاکستان‬‎وفاقی حکومت نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ اگر تحریک لبیک پاکستان کی قیادت احتجاج کیلئے باہر نکلے تو اس کی قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا جائے، واضح رہے کہ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے پیر کے روز ہالینڈ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم جیل پہنچنے میں دس سے بارہ دن لگتے ہیں، اس لئے ابھی آسیہ بی بی کو جیل سے رہا نہیں کیا گیا، حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے سیف الملوک نے اسے تحریک لبیک پاکستان کیلئے بچاؤ کا راستہ قرار دیا، چند روز قبل لندن میں آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح اور بیٹی ایشام سے بات چیت کرتے ہوئے ایشام کا کہنا تھا کہ میں نو سال کی تھی اور اس کے بعد سے میں اب تک ادھوری ہوں، دل کرتا ہے کہ ماما جلدی سے پاس آ جائے۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اور وہ بھی میرے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ جب ہماری ملاقات ہوتی ہے میں بہت روتی ہوں۔ وہ مجھے کہتی ہیں کہ دعا کروں کہ میں جلدی سے باہر آ جاؤں۔

Share.

About Author

Leave A Reply