عمران خان حکومت وقت سے پہلے انتخابات کرانے کا سگنل دیدیا-

0

وزیراعظم عمران خان کے مطابق افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، ماضی میں امریکا کے ساتھ معذرت خواہانہ موقف اختیار کیا گیا جب کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرعزم ہیں ۔۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 10 دنوں میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں وقت سے پہلے بھی عام انتخابات ہوسکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان  نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی، معاشی صورت حال اور خارجہ امور پر تفصیلی گفتگو کی، وزیراعظم کا ملاقات میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خط بھیجا جس میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور امن کیلئے کوششوں پر زور دیا جب کہ خط میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے تعاون مانگا گیا اور امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرے، وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، ماضی میں امریکا کے ساتھ معذرت خواہانہ موقف اختیار کیا گیا جب کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرعزم ہیں، دونوں حکومتیں چاہیں تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے، عمران خان نے کہا کہ ہم نے بھارت کے نفرت پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا اور اس نفرت آمیز منصوبے کو روکنے کیلئے ہی کرتار پور کھولا گیا، کرتارپور کھولنے کا مقصد کسی کو دھوکا دینا نہیں تھا جب کہ کرتار پور راہداری گگلی نہیں ایک سیدھا سادہ فیصلہ ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے معاملے میں ہماری دلچسپی ہے اور ہوسکتا ہے ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوں جب کہ آنے والے 10 دنوں میں وزارتوں میں بھی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی۔Image result for zulfi bukhariزلفی بخاری کے معاملے پر چیف جسٹس کے اقربا پروری کے ریمارکس پر افسوس ہوا، عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کا میڈیا سے پتہ چلا، پہلے بھی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تو میڈیا سے پتہ چلا تھا، اسٹیٹ بینک نے ہم سے پوچھے بغیر روپے کی قیمت میں کمی کی تاہم اب مکینزم بنا رہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنے طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہ کرسکے، وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر سخت قانون لارہے ہیں، بڑے بڑے لوگ نام سامنے آنے سے ڈر رہے ہیں، گوسلو پالیسی والے افسران کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اگر اپوزیشن ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے، شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنائیں گے، لاپتہ افراد سے متعلق وزیراعظم سے جب سوال کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا منشور ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائیں، عمران خان نے کہا کہ فارم ہاؤس کے معاملے پر اعظم سواتی کی غلطی ہوئی تو وہ خود استعفیٰ دے دیں گے،اعظم سواتی کی جے آئی ٹی رپورٹ ابھی مجھے نہیں ملی حالانکہ سی ڈی اے میرے ماتحت ہے لیکن میں نے انکوائری میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

Share.

About Author

Leave A Reply