سعودی عرب کا معاشی پیکیج غیر مشروط طالبان کمانڈر ملا ثانی رہا کر دیا گیا-

0

عمران خان مطابق پرانے پاکستان میں غلامانہ ذہنیت تھی اور یہ ذہنیت تبدیل نہيں ہوئی ماضی میں عوام کو توقع نہیں تھی کہ حکومت خدمت کرے گی لیکن کوئی حکومت پہلی بار عوام کو جواب دہ ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے معاشی پیکیج میں کوئی شرط شامل نہیں، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا، پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سٹیزن پورٹل سسٹم پاکستان کے نوجوانوں نے بنایا ہے، اس سسٹم سے ہمیں سزا اور جزا میں آسانی ہوگی، پہلی بار ہم سب قابل احتساب ہوگئے ہیں، اب ہر پاکستانی براہ راست وزیراعظم شکایت سیل پر آسکتا ہے، ہمیں ایک مقررہ وقت کے اندر ان شکایتوں کا جواب دینا ہے، ہم عوامی آراء سے اپنی پالیسی بنائيں گے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں عوام اور حکمرانوں کے درمیان ذہنی تعلق مختلف تھا، پرانے پاکستان میں غلامانہ ذہنیت تھی اور یہ ذہنیت کبھی تبدیل نہيں ہوئی، ماضی میں عوام کو توقع نہیں تھی کہ حکومت ان کی خدمت کرے گی لیکن کوئی حکومت پہلی بار عوام کو جواب دہ ہوئی ہے، نئے سسٹم سے حکمرانوں کو احساس ہوگا کہ انہیں عوام کی خدمت کرنی ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس جو وسائل ہیں وہ کسی اور کے پاس نہیں رکاوٹ صرف کرپشن ہے، خطے میں پاکستان کے پيچھے رہ جانے کی وجہ گورننس سسٹم کی ناکامی ہے، قرضوں کے پہاڑ سے نکلنے کا طریقہ پاکستان میں سرمایہ کاری لانا ہے۔Related imageاس سسٹم سے سرمایہ کار بتاسکیں گے کہ انہیں کیا رکاوٹیں آرہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے بغیر شرائط کے پیکیج ملا ہے، اُدھر پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے اسیر رہنما ملا عبدالغنی برادر کو افغان امن عمل میں تعاون کیلئے رہا کردیا گیا ہے، افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانہ نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کی پاکستان میں رہائی کی تصدیق کردی ہے، ان کے ساتھ ساتھ ایک اور طالبان کمانڈر ملا عبدالصمد ثانی کو بھی رہا کیا گیا ہے، سفارتی حکام نے کہا کہ ملا برادر کو افغان امن عمل میں مدد فراہم کرنے کیلئے رہا کیا گیا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply