خادم حسین عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

0

اسلام آباد سے تحریک لبیک کے 30 کارکنان کو گرفتار کیا گیا راولپنڈی سے ٹی ایل پی کے 59 رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔۔۔۔

لاہور (میزان نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا، خادم حسین رضوی کے اہلخانہ نے پاکستانی میڈیا کو ٹی ایل پی سربراہ کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کی، خادم حسین رضوی کے اہلخانہ کے ایک رکن نے بتایا کہ انہیں لاہور میں ان کے ہجرے سے گرفتار کیا گیا، ٹی ایل پی سربراہ کے صاحبزادے نے سعد نے کہا کہ ان کے والد کے علاوہ تنظیم کے تمام ضلعی سربراہان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کی ضرورت تحریک لبیک کے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے پیش آئی کیونکہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک مسلسل عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بن گئی ہے اور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کر رہی ہے۔— فائل فوٹوتاہم موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، خادم رضوی نے 25 نومبر کو یوم شہدا تحریک منانے کا اعلان اور رہنماؤں و کارکنوں کو فیض آباد پہنچنے کا حکم دے رکھا ہے، پنجاب کے وزیر اطلاعات اور قانون نے رابطہ کرنے پر کہا کہ انہیں خادم حسین رضوی کی گرفتاری سے متعلق کچھ علم نہیں، دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے تصدیق کی کہ ان کے رہنماؤں کو مساجد میں چھاپے مار کر گرفتار کر رہی ہے، ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پارٹی کے 30 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دارالحکومت میں فیض آباد کے مقام پر بھی پولیس کے تقریباً 100 اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، راولپنڈی سے ٹی ایل پی کے 59 رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک کے ڈویژنل صدر سید عنایت الحق شاہ کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، نظر بندی کے نوٹی فکیشن کے مطابق سید عنایت الحق شاہ کو 15 روز کیلئے جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔

Share.

About Author

Leave A Reply