بلاول بھٹو بچے نہیں لیکن سیاست سے نابلد ضرور ہیں، چوہدری نثار

7

کلر سیداں (میزان نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنے بچے نہیں ہیں لیکن سیاست سے نابلد ضرور ہیں، لہذا اگر انھوں نے کوئی بیان دے بھی دیا ہے تو بھی وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، یاد رہے کہ یکم جون کو بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیراعظم نوازشریف کی بیماری کا فائدہ اٹھا کر وزیراعظم بننے کی کوشش کررہے تھے لیکن مہم کی ناکامی پر وہ مایوس ہوگئے، بعدازاں نجی نیوز چینل کے پروگرام کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا تھا کہ بلاول کی یہ ٹوئیٹ ان کا ذاتی خیال ہے اور شاید وہ سمجھتے ہیں کہ چوہدری نثار وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے یہ بیان کبھی نہیں دیا بلکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ بیماری کے باعث نواز شریف کی غیر موجودگی میں کسی اور کو وزیراعظم بنانا چاہیئے، کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ 32 سال سے سیاست میں ہیں اور تمام اُصولوں سے واقف ہیں، لیکن پاکستان میں ایک روایت بن چکی ہے کہ عوام کی توجہ انتہائی غیر ضروری چیزوں کی طرف موڑ دی جاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہے بیمارہوں، چھٹی پر ہوں یا غیر ملکی دورے پر ہوں، کابینہ اپنا کام کرتی ہے اور پاکستان کی کابینہ اپنا کام کررہی ہے، پارلیمانی نظام میں وزیراعظم کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا، ساتھ ہی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوال کیا کہ وزیراعظم پچھلے 3 سالوں میں کئی مرتبہ بیرون ملک گئے، کیا اس سے آئینی و قانونی خلاء پیدا ہوا، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 31 مئی کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ہسپتال میں وزیراعظم نواز شریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی، وزیراعظم کے طبی دورے پر روانگی کے بعد ہی مختلف حلقوں میں اس حوالے سے سوالات اٹھنا شروع ہوگئے تھے کہ ان کی غیر موجودگی میں امور مملکت کس کے سپرد ہوں گے، جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے بیان جاری کیا گیا کہ وزیراعظم لندن سے ہی تمام ملکی امور کی نگرانی کر رہے ہیں، ہارٹ سرجری سے قبل وزیراعظم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی بذریعہ ویڈیو لنک صدارت بھی کی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی گئیں بجٹ تجاویز کی منظوری بھی دی۔

Share.

About Author

7 Comments

  1. Tafseer fatima on

    وفاقی وزیر داخلہ کو پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد قابلِ قبول قرار دیتے ہیں، پیپلزپارٹی سے سیاسی اختلاف تو نثار علی کا حق ہے، مگر اُنھوں نے بات سچ کی ہے کہ بلاول زرداری سیاست سے نابلد ہیں، وہ سیاست جانتے تو اپنی نانا کےراستے پر چلتے وہ تو اپنے باپ کے راستے پر چلتے ہیں مولا بخس چانڈیو نے کہا کہ بلاول کے خون میں سیاست شامل ہے وہ سیاست کی جگہ کرپشن کہنا بھول گئے آج سندھ اور کراچی کی صورتحال بلاول کو نظر نہیں آرہی ہے، شہباز شریف نے لاہور کو کہاں پہنچا دیا اور بلاول کی پارٹی نے کراچی کو کہاں ڈھکیل دیا

  2. bilawal nakam politician hai us ney buttos ko badnam kia hai,zulfiqar butto ney mardon ki tarhan politics ki or pansi ko galey laga lia, bilawal or us baab tu corrupt hain.

  3. Akhlaq Ahmed on

    sarey politician corrupt or awam say door hain, chahey nawaz sharif ho ya zardari or bilawal sab apni apni amriyat chatey hain tu phir army ki amriyat ki mukhafat kiun, pakistan mai Marshallah hi acha hai Army a jaey tu sab khosh hotey hain.

  4. یہاں معاملہ بلاول کی سیاست کا نہیں ہے، وفاقی وزیر چوہدری نثار علی کی خواہش پوری نہیں ہوسکی اس لئے وہ بلاول پر برس پڑے، بھائی لوگوں تم لوگ کراچی کی تباہی کا ماتم کرتے رہو یہاں تو پوار پاکستان تباہی کے دھانے پر ہے۔
    ابھی وکی لیکس کی بات کی جائے جسے چوہدری نثار علی اپنے سربراہ کو بچانے کیلئے کام کریں

  5. تبسم مومنہ on

    ایڈمن صاحب کیا فضول بحث شروع کرادی ہے، لوگوں کو تو جو منہ میں آیا بول دیتے ہیں۔ وکی لیکس اصل میں امریکہ اور بھارت کی پاکستان کے خلاف سازش ہے ایک وزیراعظم جو ہارٹ سرجری کیلئے لندن میں ہے اُس کے لئے دعا کرنے کے بجائے اُسے سزا دلوانے کے چکر میں قوم لگی ہوئی ہے۔ معذرت کیساتھ اس بحث کو ختم کریں۔

  6. مرتضیٰ on

    چوہدری نثار علی آپ کی سیاست سے بھی لوگ واقف ہیں بتائیں جب جنرل پرویز کو برخاست کیا گیا تو آپ کیا کررہے تھے اور جب جنرل پرویز نے نوازشریف کو ہٹایا تو آپ کیوں گھر میں بند ہوگئے تھے، بچے کے منہ لگنا چھوڑ دو

  7. چوہدری نثار علی آپ کی سیاست سے بھی لوگ واقف ہیں بتائیں جب جنرل پرویز کو برخاست کیا گیا تو آپ کیا کررہے تھے اور جب جنرل پرویز نے نوازشریف کو ہٹایا تو آپ کیوں گھر میں بند ہوگئے تھے، بچے کے منہ لگنا چھوڑ دو

Leave A Reply