بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو قرضہ کیس میں 3 ماہ جیل کاٹیں گے

0

راجپال یادیو نے فلم اتہ پتہ لاپتہ کیلئے مرلی پروجیکٹس نامی کمپنی سےقرض لیا یہ فلم 2012ء میں ریلیز ہوئی اور صرف 38 لاکھ کی کمائی ہی کر سکی تھی یہی وہ وجہ ہے کہ یادیو قرض نہیں چکا سکے ۔۔۔۔۔۔

نئی دلی (میزان نیوز) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کو قرض کی عدم ادائیگی پر تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا، فلم بھول بھلیاں، ہنگامہ اور چھپ چھپ کے میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں میں مسکراہٹ بھکیرنے والے بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو 5 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق دلی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے اداکار راجپال کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا بعد ازاں انہیں تین ماہ کیلئے تہار جیل بھیج دیا گیا، اداکار راجپال یادیو پر الزام ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ رادھا کی کمپنی شری نورنگ گوداویری انٹرٹنمنٹ نے 2010ء میں فلم اتہ پتہ لاپتہ بنانے کیلئے مرلی پروجیکٹس نامی کمپنی سے 5 کروڑ قرض لیا تھا تاہم وہ یہ قرض چکانے میں ناکام رہے جس پر مرلی پروجیکٹس نے راجپال یادیو کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔Image result for ‫راجپال یادیو‬‎بعد ازاں اگست 2012 میں اداکار راجپال یادیو نے گیارہ کروڑ دس لاکھ ساٹھ ہزار تین سو پچاس روپے کی رقم دینے کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا اس میں ادائیگی کی رقم کے علاوہ سود بھی شامل تھا تاہم پھر دونوں پارٹیوں کے درمیان کسی تنازع کے باعث یہ معاملہ ہائی کورٹ چلا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق راجپال یادیو نے 2010ء میں قرض لیا تھا اور 8 سال گزر جانے کے باوجود وہ یہ قرض چکانے میں ناکام رہے ہیں، راجپال یادیو نے جس فلم کیلئے یہ قرض لیا تھا وہ 2012ء میں ریلیز کی گئی تھی اور صرف 38 لاکھ کی کمائی ہی کرسکی تھی یہی وجہ ہے کہ یادیو قرض نہیں چکاسکے۔

Share.

About Author

Leave A Reply