انگلش بیٹسمین جیسن روئے پہلی بال پر آؤٹ بلا پھینکا، چہرہ زخمی کرلیا

0

جیسن روئے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ابتک 31 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 65 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں رواں سیزن میں کھیلے جارہے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ایک نصف سینچری ہی اسکور کی ہے ۔۔

لندن (میزان نیوز) انگلش بیٹسمین جیسن روئے انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کا آخری میچ نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انھوں نے اپنا چہرہ خود زخمی کر لیا ہے، 28 سالہ جیسن رائے اس وقت زخمی ہوگئے جب ہیمپشائر کے خلاف میچ میں پہلی بال پر آؤٹ ہونے کے بعد انھوں نے ڈریسنگ روم میں اپنا بلا پھینکا اور وہ اچھل کر ان کر چہرے پر جا لگا، جیسن روئے کا کہنا تھا کہ میں انتہائی شرمندہ ہوں اور اپنے ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے اس بے وقوفانہ لمحے کیلئے معذرت خواہ ہوں، جیسن روئے سرے کی نمائندگی کررہے ہیں، سرے کو گلیمرگن کو شکست دینا ہوگی اور یہ امید رکھنی ہے کہ سسکس اپنا میچ ہار جائے تب ہی وہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جیسن روئے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 31 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 65 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں، تاہم رواں سیزن میں کھیلے جارہے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں انھوں نے صرف ایک نصف سینچری ہی اسکور کی ہے۔

ناصر جمشید

ہیمپشائر کے خلاف میچ میں 17 سالہ افغان سپنر مجیب الرحمان نے انھیں بولڈ کیا تھا جس پر وہ خود سے خاصے نالاں تھے، ان کا کہنا تھا کہ آؤٹ ہونے کے بعد میں نے مایوسی میں اپنا بلا زمین پر پھینکا تھا، میں اپنے کھیل کے بارے میں کبھی بھی اتنا پُرجوش اور انتہائی مثبت نہیں رہا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اس غلطی سے سیکھوں گا کیونکہ میں اپنا سب سے بڑا ناقد ہوں، اُدھر پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید پر دس برس کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل کے مطابق جمشید پر الزام ثابت ہو گیا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے 2017 کے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوئے تھے۔

Share.

About Author

Leave A Reply