انعامی شوز کے میزبان فہدمصطفیٰ، نبیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

0

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائیگا اینکرز پرسن حضرات شاید عدالتی احکامات کو بہت ہلکا لے رہے ہیں ۔۔۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ماہِ رمضان میں ٹی وی چینلز پر گیم شوز چلانے پر چینلوں کے سربراہان اور شو کے میزبانوں سمیت نو افراد کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، عدالت نے اے آر وائی کے شو کے میزبان فہد مصطفیٰ، بول ٹی وی پر پروگرام کرنے والے نیبل اور ٹی وی ون پر شو کرنے والے ساحر لودھی کے علاوہ ان چینلز کے سربراہان کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پیر کو اس ضمن میں دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار وقاص ملک دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود مختلف ٹی وی چینلوں پر رمضان کے مہینے میں ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں انعامات دیئے جارہے ہیں، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ نہ صرف ایسے پروگراموں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی جائے بلکہ ان کی جگہ دین اسلام سے متعلق پروگرام نشر کیے جائیں۔

Image result for nabeel actor

پیمرا کے اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ان کے ادارے نے ان ٹی وی چینلز کے مالکان اور پروگرام کی میزبانی کرنے والے افراد کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں جو عدالتی حکم کے باوجود انعامی پروگرام چلا رہے ہیں، جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، اُنھوں نے کہا کہ اینکرز پرسن شاید عدالتی احکامات کو بہت ہلکا لے رہے ہیں، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیمرا ان افراد کے خلاف جو کارروائی کرے گی اسے تو بعد میں دیکھا جائے گا پہلے عدالت ان افراد کے خلاف کارروائی کرے جنھوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، اس پر عدالت نے اے آر وائی کے چیف ایگزیکیٹو جرجیس سیجا، ٹی وی چینل جیو کے سی ای او میر ابراہیم، بول ٹی وی کے شعیب شیخ، ٹی وی ون کے چیف ایگزیکیٹو فرخ سید، فلمیزیا کے سی ای او محمد عابد کے علاوہ اداکار نبیل، فہد مصطفیٰ اور ساحر لودھی کو توہین عدالت میں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے اور اُنھیں 23 مئی کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، خیال رہے کہ مختلف ٹی وی چینلز نے رمضان کے دوران انعامی پروگرام نشر کرنے پر پابندی سے متعلق عدالتی فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی چیلنج کیا ہوا ہے اور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اس پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، مختلف ٹی وی چینلز کے مالکان کا موقف ہے کہ اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور عدالت عوام کو ان کے اس حق سے محروم نہیں رکھ سکتی۔

Share.

About Author

Leave A Reply