امریکی نمائندہ مخالفانہ و تکبرانہ ذہنیت میں کمی لاکر پاکستان آئیں،مزاری

0

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کو یقین دہانی کروائی کہ پاک، افغان کے سیاسی حل کیلئے خلوصِ نیت کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔۔۔۔۔۔

واشنگٹن (میزان نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے، دوسری طرف پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے زلمے خلیل زاد کے دورے سے متعلق ٹوئیٹ کے جواب میں لکھا کہ اس مرتبہ جب آپ اسلام آباد آئیں تو مخالفانہ اور تکبرانہ ذہنیت میں کمی کرکے آئیں، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو افغانستان امن عمل میں پاکستان کے تعاون کے حصول کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زلمے خلیل زاد کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان، افغانستان کے سیاسی حل کیلئے خلوص نیت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے تعاون کے حصول کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔Image result for ‫افغان طالبان‬‎اس موقع پر پاک – امریکا سفارتی، سکیورٹی اور دفاعی حکام بھی موجود تھے، ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعینات ہونے کے بعد سے اب تک یہ زلمے خلیل زاد کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہے، زلمے خلیل زاد 17 سال سے افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے سلسلے میں مدد کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے، وہ پاکستان میں اپنے دوسرے سرکاری دورے میں افغانستان میں امن کے قیام کیلئے طالبان کو راضی کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقات کریں گے، زلمے خلیل زاد کی آمد سے متعلق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل کے مندوب ایسے وقت میں اسلام آباد پہنچے ہیں جب ایک روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے افغان تنازع کا حل نکالنے کیلئے اسلام آباد سے مدد کی درخواست کی تھی، افغانستان میں جاری جنگ کے پُرامن خاتمے کی کوشش کے تحت زلمے خلیل زاد پاکستان کے علاوہ افغانستان، روس، ترکمانستان، بیلجیئم، متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے، پاکستان میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے زلمے خلیل زاد کے دورے سے متعلق ٹوئیٹ کے جواب میں لکھا کہ اس مرتبہ جب آپ اسلام آباد آئیں تو مخالفانہ اور تکبرانہ ذہنیت میں کمی کرکے آئیں، پاکستان تحریک انصاف کی وزیر شیریں مزاری ماضی میں پاک – امریکا تعلقات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے کی مخالفت کرتی رہی ہیں

Share.

About Author

Leave A Reply