امریکہ رواں سال افغان جنگ خاتمہ چاہتا ہےمگر فوج نہیں نکالے گا

0

افغانستان میں امن کا حصول عالمی فریقین سمیت خطے کے اہم کرداروں کی بدولت ممکن ہے ہمیں خطے کے دیگر ممالک اور اقوام متحدہ کی مدد حاصل کرنی ہوگی طالبان کو حکومت میں شامل کیا جائیگا ۔۔۔۔۔

واشنگٹن (میزان نیوز) امریکی سیکریٹری دفاع جِم میٹس نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ افغانستان میں رواں برس کے اختتام تک جنگ خاتمے کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے اقوام متحدہ اور خطے کے دیگر ممالک کا تعاون درکار ہے، سیکریٹری دفاع نے جنگ کے خاتمے سے متعلق حکمت عملی کے بارے میں وضاحت دی کہ اس حکمت عملی میں امریکی فوجیوں کی افغانستان سے بے دخلی شامل نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اب جنگ ختم ہوجانی چاہیئے کیونکہ سویت یونین کے حملے سے لیکر آج 40 برس جنگ کو ہوچکے ہیں، یہ عرصہ بہت ہوتا ہے، جِم میٹس نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کا یہ ٹھیک وقت ہے اور افغانستان کے شہریوں کو ان کے ٹھیک راستے پر چھوڑ دیا جائے، کیلیفورنیا میں قومی دفاعی حکمت عملی سے متعلق ایک اجلاس میں انہوں نے زور دیا کہ افغانستان میں امن کا حصول عالمی فریقین سمیت خطے کے اہم کرداروں کی بدولت ممکن ہے، جِم میٹس نے واضح کیا کہ ہمیں خطے کے دیگر ممالک اور اقوام متحدہ کی مدد حاصل کرنی ہوگی، سیکریٹری دفاع جِم میٹس نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امن کے راہ میں حقیقی امید دیکھ رہے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے ساتھ ہی خطے میں امن کی بحالی پر زور دیا تھا، امریکا کو افغانستان میں حالت جنگ میں 18 برس ہو چکے ہیں اور تقریباً 16 ہزار امریکی فوجی انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفاعی ٹریننگ دے رہے ہیں۔Image result for james mattisجِم میٹس نے بتایا کہ امریکا کو فوجیوں کی بے دخلی پر کوئی دباؤ نہیں ہے لیکن مستقل حل کیلئے کوشاں ہے جس کے تحت باغی طالبان کو کابل میں انتظامی امور میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا تاہم انہیں افغان حکومت کا تختہ الٹنے نہیں دیا جائےگا، ریگن نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 41 ممالک کا اتحاد ہیں جو کہ تاریخ کا سب سے بڑا جنگی اتحاد ہے اور ہم تاحال اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغان شہریوں کی زندگیوں کو کوئی اہمیت نہیں دی، وہ ووٹ کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اس لئے دہشت پھیلا رہے ہیں، امریکی سیکریٹری دفاع جِم میٹس نے بتایا کہ افغانستان میں امریکا کا واحد مقصد مفاہمت ہے اور اسی مقصد کیلئے سفیر زلمے خلیل زاد کو مفاہمتی عمل کا انچارج مقرر کیا، ہماری پوری کوشش کہ جنگ کے خاتمے کا سیاسی حل نکلے۔

Share.

About Author

Leave A Reply