اسرائیل پرتنقید امریکی صحافی لیماؤنٹ کو سی این این نےبرطرف کردیا

0

مارک لیماؤنٹ ہل نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں عالمی برادری سے اسرائیل کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر روشنی ڈالی تھی ۔۔۔۔۔۔

واشنگٹن (میزان نیوز) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اقوام متحدہ میں یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اسرائیل کے حوالے سے تنقیدی تقریر کرنے پر ریسرچ اسکالر مارک لیماؤنٹ ہل کو نوکری سے برخاست کردیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق سی این این کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مارک لیماؤنٹ ہل معاہدے کے تحت اب ادارے کا حصہ نہیں رہے، سی این این کی جانب سے ان کی برطرفی کے حوالے سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن یہ فیصلہ اینٹی ڈیفیمیشن لیگ (اے ڈی ایل) اور دیگر گروپس کی جانب سے مارک لیماؤنٹ ہل کی تقریر پر اعتراض کے بعد کیا گیا ہے، خیال رہے کہ مارک لیماؤنٹ ہل ٹیمپل یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں اور سی این این میں سیاسی معاملات پر تبصرے کرتے ہیں، مارک لیماؤنٹ ہل نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں عالمی برادری سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر روشنی ڈالی تھی۔Image result for cnn journalistان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موقع صرف الفاظ کے ذریعے یکجہتی کا نہیں ہے بلکہ سیاسی کارروائی کے علاوہ عملی اقدامات، مقامی اور عالمی سطح پر کارروائی کریں جو ہمیں انصاف کے تقاضوں کی جانب ابھارتا ہے اور دریا سے سمندر تک (فرام ریور ٹو سی) صرف فلسطین کی آزادی انسانی ضمیر کی آواز بن چکا ہے، دوسری جانب اے ڈی ایل اور دیگر گروپس کا کہنا تھا کہ دریا سے سمندر تک کی اصطلاح اسرائیل کی تباہی کا کوڈ ہے جس کو عام طور پر حماس اور دیگر گروپس استعمال کرتے ہیں، اے ڈی ایل کے عالمی امور کے سینئر نائب صدر شیرون نزاریان نے ایک بیان میں کہا کہ جو لوگ دریا سے سمندر تک کا جملہ استعمال کرتے ہیں وہ اسرائیل کی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں سالانہ بنیادوں پر ہونے والا یہ ایونٹ تقسیم اور نفرت کو ہوا دیتا ہے، سی این این سے برطرف کیے جانے والے پروفیسر نے سوشل میڈیا میں ٹویٹس کی ایک سیریز جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ ریور ٹو سی کا حوالہ دینے سے میرا مطلب کسی چیز یا کسی کی تباہی کا مطالبہ نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل اور مغربی کنارے یا غزہ دونوں جانب کیلئے انصاف کا ایک مطالبہ تھا، تقریر ان چیزوں کو بالکل شفاف اور واضح کرتی ہے، پروفیسر لیماؤنٹ ہل نے کہا کہ میں فسلطین کی آزادی کی حمایت کرتا ہوں، میں فلسطین کی خود مختاری کی حمایت کرتا ہوں۔

Share.

About Author

Leave A Reply